عدسوں سے بنا منفرد فن پارہ قریب جانے سے لوگوں کو آگ لگانے لگا

اس فن پارے کا نام Living Lenses ہے اور یہ انتہائی چمکدار بڑے بڑے عدسوں سے بنا ہے۔

اس فن پارے کا نام Living Lenses ہے اور یہ انتہائی چمکدار بڑے بڑے عدسوں سے بنا ہے۔۔ فوٹو: فائل

بڑے شہروں کے عوامی مقامات پر اکثر خوبصورتی اور تفریح کی غرض سے آرٹ کے شاہکار نصب کیے جاتے ہیں اور کینیڈا کے شہر کیلگری میں بھی 15 فٹ بڑے عدسوں پر مشتکل ایک شاہکار نصب کیا گیا تھا۔


اس فن پارے کا نام Living Lenses ہے اور یہ انتہائی چمکدار بڑے بڑے عدسوں سے بنا ہے۔ شہر کی انتظامیہ اصرار کرتی تھی کہ لوگ اس کے اندر جاکر اس کی خوبصورتی کا نظارہ کریں لیکن اس کے فن پارے نے شائقین کے ساتھ عجیب مذاق شروع کردیا۔

دوپہر کے وقت جب ایک شخص ان عدسوں کے اندر جاکر ان سے لطف اندوز ہورہا تھا تو اچانک اس کی جیکٹ نے آگ پکڑلی۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ یہ بڑے بڑے عدسے سورج کی روشنی کو انتہائی طاقتور شعاعوں کی صورت مدیں مرکوز کرتے ہیں جو آگ بھی لگاسکتی ہیں۔ اس مسئلے کے سامنے آنے اور بار بار کی کوششوں سے اس کا حل نہ ملنے پر اب شہری انتظامیہ اس سات کروڑ روپے کے فن پارے کو ہٹانے پر مجبور ہوگئی تاکہ شہریوں کو کسی شدید نقصان سے بچایا جاسکے۔
Load Next Story