یورو 2016 کوالیفائر پولینڈ نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دیدی
ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن کی7 برس بعد پہلی ناکامی، آئرلینڈ نے جبرالٹر کو0-7 سے روند دیا
پولینڈ نے یورو 2016 کوالیفائر میں فٹبال ورلڈ چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دے دی، یہ 7 برسوں میں جرمنی کی کوالیفائنگ ایونٹ میں پہلی شکست ثابت ہوئی، آئرلینڈ نے جبرالٹر پر 0-7 سے ہاتھ صاف کرلیا، اسکاٹ لینڈ نے جورجیا کو0-1 سے قابو کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولینڈ نے ہفتے کوورلڈ چیمپئن جرمنی کو وارسا میں 0-2 کی خفت سے دوچار کرتے ہوئے ہمسایہ ملک کیخلاف پہلی تاریخی فتح حاصل کی، اجیکس اسٹرائیکر ارکادیوسز مائلک نے میزبان ٹیم کو 51ویں منٹ میں برتری دلائی جبکہ متبادل مڈفیلڈر سباستین مائلا نے وارسا کے نیشنل اسٹیڈیم پر دوسرا گول کرتے ہوئے جرمنی کو 7 برسوں میں کوالیفائر میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا ہوا، قبل ازیں ڈبلن میں جمہوریہ آئرلینڈ نے کمزور جبرالٹر کو0-7 سے تختہ مشق بنالیا، اسطرح جرمنی اب گروپ ڈی میں چوتھی، پولینڈ ٹاپ، آئرلینڈ دوسری اور اسکاٹ لینڈ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
پولینڈ نے جرمنی کیخلاف واحد کامیابی 19ویں کوشش کے بعد پائی ہے، اکتوبر2007 میں جمہوریہ چیک سے0-3 سے ہارنیوالی جرمن ٹیم کی 33 کوالیفائرز میں ناقابل شکست رہنے کا سفر ختم ہوگیا، دریں اثنا جمہوریہ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے ہفتے کو اپنے یورو 2016 کوالیفائرز جیت لیے ، روبی کین کی ہیٹ ٹرک نے آئر لینڈ کو گروپ ڈی میں دو میں سے دو پوائنٹس دلائے جس کے بعد وہ ٹیبل پرورلڈ چیمپئنز جرمنی کے ساتھ موجود ہیں۔
ویٹرن ایل اے گلیکسی اسٹارکین کے تین گولزنے آئرلینڈ کو 18 منٹس میں میچ پر کنٹرول دلادیا تھا جبکہ صرف دو فل ٹائم پلیئرز کے ساتھ جبرالٹر نے اختتام تک دوہرے فیگر میں شکست سے بچنے کیلیے زبردست جدوجہد کی۔ اوپننگ میچ میں جرمنی سے ہارنے والی اسکاٹ لینڈ ٹیم نے 28ویں منٹ میں شون میلونی کے گول سے پہلی کامیابی پائی،گذشتہ ماہ اپنی بہتر پرفارمنس سے ہمت پانیوالی ہوم سائیڈ نے ابروکس میں ابتدا ہی میں میچ پر غلبہ حاصل کرلیا تھا، بہرحال اسکاٹ لینڈ نے میچ ختم ہونے سے آدھے گھنٹے قبل میلونی کے گول نے انھیں فتح سے ہمکنار کرادیا۔