اقتدار میں آکرملک لوٹنے والوں کوجیلوں میں ڈالیں گے عمران

مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ لوٹ مار ہے،کرپٹ سیاستدانوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی

مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ لوٹ مار ہے،کرپٹ سیاستدانوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD:
تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر تمام کر پٹ سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔


تمام مسائل کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار ہے، تحر یک انصاف کے تمام ونگز پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر یں ۔ وہ تحر یک انصاف اسپورٹس اینڈکلچر ونگ لاہور ریجن کی صدر ثانیہ کامران ،منیزہ لبنیٰ،روبینہ اوردیگر سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں اور ان کی کر پشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی' بے روز گاری اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہی اس ملک میں احتساب کا شفاف نظام لا سکتی ہے اور ہم اقتدار میں ملک کو لوٹنے والے کر پٹ سیاستدانوںسے پائی پائی وصول کر یںگے اور ان کو جیلوں میں ڈالیں گے۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے اوکاڑہ کے پارٹی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ صرف اور صرف میرٹ پر دیے جائیں گے، ہمارا اسٹینڈ ہی کرپشن اور سفارش کے خلاف ہے، امیدواروں کے چنائو میں رشتے داریوں اور سفارش کا کسی بھی سطح پرلحاظ نہیں رکھا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story