اسلام آباد میں کنٹینر ڈرامہ کسی کے کہنے پر شروع ہوا آصف زرداری

دوسری جماعتوں نے صبر اور روادای کی سیاست نہ سیکھی تو ہم بھی ان سے اسی زبان میں بات کریں گے، سابق صدر

پیپلزپارٹی کا صرف سندھ میں جیتنے کا تاثر درست نہیں، آصف زرداری، فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زردری نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں کنٹینر ڈرامہ کسی کےکہنے پر شروع ہوا اور اگر دوسری جماعتوں نے صبر کی سیاست نہ سیکھی تو ہم بھی اسی زبان میں بات کریں گے۔


لاہور میں پیپلزپارٹی ساہیوال ڈویژن کے عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا صرف سندھ میں جیتنے کا تاثر درست نہیں ہمیں پہلی بار تنظیم سازی کا موقع مل رہا ہے جبکہ پاکستان میں اصل اپوزیشن کا کردار بھی پیپلزپارٹی ہی ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینر ڈرامہ کسی کے کہنے پر شروع ہوا اور لوگ ٹی وی پر دوسرے ڈرامے چھوڑ کر کنٹینر ڈرامہ دیکھنے لگ گئے ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ کہ اگردوسری جماعتوں نے صبر اور روادای کی سیاست نہ سیکھی تو ہم بھی ان سے اسی زبان میں بات کریں گے۔
Load Next Story