میں مصباح الحق نہیں بن سکتاشاہد آفریدی کا برجستہ جواب

نتائج اور پرفارمنس سے قطع نظر ہمیں سب سے پہلے کوشش اور فائٹ کرنی چاہیے، آفریدی

میں مصباح نہیں اور مصباح میری طرح نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں مصباح نہیں اور مصباح میری طرح نہیں ہے۔


دونوں پلیئرز کے درمیان ورلڈ کپ 2015 میں قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے ' غیرسرکاری ' مقابلہ جاری ہے، ویب سائٹ کو انٹرویو میں آفریدی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ جارحانہ انداز کبھی کبھی آپ کو مہنگا بھی پڑجاتا ہے، لیکن کپتان ہی دیگر کے لیے مثال قائم کرتا ہے۔

میں اس بات پر سختی سے یقین رکھتا ہوں کہ نتائج اور پرفارمنس سے قطع نظر ہمیں سب سے پہلے کوشش اور فائٹ کرنی چاہیے، میدان میں آپ کی باڈی لینگویج آپ کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، کوئی بھی یہ پیش گوئی نہیں کرسکتا کہ وہ پانچ وکٹیں لے گا یا ففٹی بنانے میں کامیاب ہوگا، ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ ہر کپتان کی اپنی سوچ ہوتی ہے، میں مصباح نہیں بن سکتا اور نہ ہی مصباح شاہد آفریدی ہوسکتا ہے۔
Load Next Story