سرحد پر تناؤ پاکستانی ہاکی ٹیموں کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط

حکومت کی جانب سے ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے سے متعلق کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے، رانا مجاہد

فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی جارحیت کے باعث مردوں کی پنجاب ہاکی ٹیم اور خواتین کی ریسٹ آف پاکستان ٹیموں کے دورے کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا۔


پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال انھیں حکومت کی جانب سے ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے سے متعلق کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے تاہم اگر حکومت نے ٹیموں کو بھارت جانے سے روکا تو انہیں بھارت جانے سے روک دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب اور ریسٹ آف پاکستان ویمن ہاکی ٹیموں کو رواں ماہ بھارت کے شہر جالندھر میں ہونے والے سرجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے لیکن سرحد پر بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کے باعث تاحال حکومت نے اس بارے کلیرنس نہیں دی۔ دوسری جانب ایونٹ کیلیے تربیتی کیمپوں میں شریک مرد و خواتین کھلاڑیوں کے والدین نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث دورۂ بھارت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story