جمہوریت حالت نزع سے نہیں نکلی اورحکومتی رویہ بھی مڈٹرم الیکشن کی گنجائش پیدا کررہا ہے سراج الحق

کچھ لوگوں کی سازشیں ناکام ہوگئیں اورمارشل لا کاخطرہ نہیں رہا ،امیرجماعت اسلامی

کچھ لوگوں کی سازشیں ناکام ہوگئیں اورمارشل لا کاخطرہ نہیں رہا ،امیرجماعت اسلامی ۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ کچھ لوگوں کی سازشیں ناکام ہوگئیں اور ملک میں مارشل لا کا خطرہ نہیں رہا تاہم حکومتی رویہ مڈٹرم الیکشن کی گنجائش پیدا کررہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاسی صورتحال میں ابھی ڈیڈلاک موجود ہے، آنکھیں اور کان بند ہونے سے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی سازشیں ناکام ہوگئیں اور ملک میں مارشل لا کا خطرہ نہیں رہا تاہم جمہوریت ابھی حالت نزع سے نکلی نہیں اور حکومتی رویہ بھی مڈٹرم الیکشن کی گنجائش پیدا کررہا ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنی بقا کی جنگ میں مصروف ہے۔


سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرے لیکن اگر نریندر مودی نے جنگ مسلط کی تو ایک ساتھ کھڑے ہوں گے۔

 
Load Next Story