بلوچستان میں کوئی ڈیتھ اسکواڈ کام نہیں کررہاوفاق اورانٹیلی جنس ادارے

عدالت نےکیس کی سماعت 8 اکتوبرتک ملتوی کردی، اگلی سماعت کوئٹہ میں کیس ٹوکیس کی بنیاد پر ہوگی

عدالت نےکیس کی سماعت 8 اکتوبرتک ملتوی کردی، اگلی سماعت کوئٹہ میں کیس ٹوکیس کی بنیاد پر ہوگی۔ فوٹو فائل

SRI LANKA:
سپریم کورٹ میں بلوچستان بدامنی کیس کے حوالے سے وفاق اورخفیہ اداروں نےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خفیہ ایجنسیوں کا کوئی ڈیتھ اسکواڈ کام نہیں کررہا۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےبلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے سپریم کورٹ میں اختر مینگل کے بیان کے جواب میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسوں کی تحویل میں بھی کوئی لاپتہ شخص موجود نہیں، بلوچستان میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی خفیہ ایجنسیوں میں کوئی ڈیتھ اسکواڈ کام کررہا ہے، جس کے جواب میں جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ صرف حلف نامےجمع کرانےسےمسئلہ حل نہیں ہوگا۔


چیف جسٹس نےکہا کہ عدالت اپنےاختیارات کا بھرپور استعمال کرےگی، ہم بلوچستان کوعلیحدہ نہیں کر سکتے،انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بڑا بریک تھرو ہوہی نہیں سکتا، عدالت نےکیس کی سماعت 8 اکتوبرتک ملتوی کرتےہوئے کہا ہے کہ اگلی سماعت کوئٹہ میں کیس ٹوکیس کی بنیاد پر ہوگی، عدالت نے چیف سیکرٹری کوعملدرآمد کےحوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story