13واں یوتھ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کل سے شروع ہوگا

فیسٹیول میں نوجوان فنکاروں کی بنائی شارٹ فلمیں بھی دکھائی جائیں گی،عثمان پیرزادہ

فیسٹیول میں وہ اسٹیج ڈرامہ کے علاوہ ڈانس ، میوزک کے علاوہ ان کی بنائی ہوئی شارٹس فلمیں بھی دکھائی جائیں گی ۔ فوٹو : ظہور الحق/ ایکسپریس

رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے زیراہتمام تین روزہ 13واں یوتھ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول 16اکتوبر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگا ۔


جس میں مختلف اسکول ، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات پرفارم کریں گے ۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں وہ اسٹیج ڈرامہ ، ڈانس ، گائیکی سمیت دیگر پرفارم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار رفیع پیر تھیٹر کے روح رواں عثمان پیرزادہ نے منس دیں گے ۔ رفیع پیر تھیٹر کے روح رواں عثمان پیرزادہ نے سعدان پیرزادہ ، تسلیم پیرزادہ اورعلینہ کے ہمراہ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عثمان پیرزادہ نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اور انھیں اپنے صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس فیسٹیول میں وہ اسٹیج ڈرامہ کے علاوہ ڈانس ، میوزک کے علاوہ ان کی بنائی ہوئی شارٹس فلمیں بھی دکھائی جائیں گی ۔ انھوںنے کہا کہ 19اکتوبر کو یوتھ کی حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ سعدان پیرزادہ نے کہا کہ رفیع پیرتھیٹر پاکستان کے روایتی کلچر کو پروموٹ کرنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، یہ فیسٹیول بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔علینہ نے کہا کہ مستقبل میں سانجھ لاہور امرتسر فیسٹیول، آرٹ اینڈ کرافٹ، انٹرنیشنل مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول ، انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور نیشنل فوک پپٹ فیسٹیول کیے جائیں گے جن میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے فنکاروں کو مدعو کیاجائے گا۔
Load Next Story