پاکستانی برآمدات میں جولائی تا ستمبر10فیصد کمی

درآمدات12فیصد کے اضافے سے 12 ارب 51 کروڑ 90 لاکھ اور تجارتی خسارہ 45 فیصد بڑھ کر 6 ارب 50 کروڑ ہو گیا۔

جولائی تاستمبر کا تجارتی خسارہ 45.11 فیصد بڑھ کر 6 ارب 50کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 10.16 فیصد کی کمی سے 6 ارب1کروڑ50لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔


پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کی مدت میں درآمدات کی مالیت12فیصد کے اضافے سے 12 ارب 51 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی تھی، برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کی وجہ سے جولائی تاستمبر کا تجارتی خسارہ 45.11 فیصد بڑھ کر 6 ارب 50کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2014 میں برآمدات سال بہ سال 16.66 فیصدکمی سے 2 ارب 18 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، درآمدات 20.31 فیصد بڑھ کر 4 ارب 56 کروڑ10 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 102.73 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 38 کروڑ ڈالر ہو گیا، ستمبر 2013 میں برآمدات 2 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 79 کروڑ 10لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب17کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہاتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2014 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات 14.13 فیصد زائد، درآمدات 3.33 اور تجارتی خسارہ 15.21 فیصد کم رہا، اگست میں برآمدات1ارب 91 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، درآمدات 4 ارب 71 کروڑ80 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2 ارب 80کروڑ 70لاکھ ڈالر رہا تھا۔
Load Next Story