ایفی ڈرین کیسعلی موسیٰ گیلانی اورمخدوم شہاب کانام ملزمان کی فہرست میں شامل
عدالت نے وعدہ معاف گواہ رضوان احمد کے تمام اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے
اے این ایف نے ایفی ڈرین کیس میں حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیا ۔علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کا نام اشتہاریوں سے نکال کر باقاعدہ ملزمان کی فہرست میں شامل کردیاگیا۔
انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کئے گئے چالان کے مطابق کرنل طاہر الودود،خوشنود لاشاری،انجم شاہ اور توقیر علی خان کو مفرور ملزم قرار دےدیاگیا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ دو کمپنیوں کو 60 لاکھ روپے رشوت لے کرن9ہزار کلو ایفی ڈرین کا کوٹہ دیا گیا ۔تمام ایفی ڈرین کوئٹہ سےایران اسمگل کردی گئی۔ عدالت نے چالان سماعت کے لئے منظور کر لیا ۔
عدالت نے علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت تمام 8 ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نےوعدہ معاف گواہ رضوان احمدکے تمام اثاثےضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈرگ عبدالستار کی عدم ثبوت پر بری کرنے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرکے8 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیاگیا۔
عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان لنڈ کی عبوری ضمانت بھی 9 اکتوبر تک منظورکر لی ۔