سندھ ہائی کورٹ نے بھیڑوں کی تلفی پر حکم امتناعی میں توسیع کر دی

عدالت نے فریقین کی متفقہ رائے کی روشنی میں بھیڑوں کےنمونےتجزیے کے لئے بیرون ملک بھجوانے کا حکم دیا

سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے آئندہ سماعت تک بھیڑوں کو ذبح نہ کئے جانے کا حکم دیاہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے بھیڑوں کو تلف کئے جانے سے متعلق درخواست پر حکم امتناعی میں 19 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔


سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے آئندہ سماعت تک بھیڑوں کو ذبح نہ کئے جانے کا حکم دیاہے۔عدالت نے فریقین کی متفقہ رائے کی روشنی میں بھیڑوں کےنمونےتجزیے کے لئے بیرون ملک بھجوانے کا حکم دیا اورکہا کہ عدالت نمونے کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کرےگی۔


سماعت کے موقع پر جسٹس مقبول باقر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مزید بھیڑیں تلف کی جائیں، ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ اگر ان میں کوئی بیماری ہے تو اس کا کیا سد باب ہوسکتاہے۔

انھوں نے فریقین کے وکلاء کو ہدایت کی کہ انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے، اس لئے اس پر سوچ سمجھ کر دلائل دیئے جائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story