انتخابی فہرستوں کی تیاری بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے سپرد
بلدیاتی الیکشن جلد کرانے کیلیے صدر نے الیکٹورل رولز اور حلقہ بندیاں ترمیمی آرڈیننس2014 جاری کر دیے
صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے جلدازجلد انعقاد کے لیے الیکٹورل رولز ترمیمی آرڈیننس اور حلقہ بندیاں ترمیمی آرڈیننس 2014 جاری کر دیے گئے ہیں۔
صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی آرڈیننسز کے تحت بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیا جبکہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کا کام بھی وہی کرے گا، آرڈیننس کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق کسی بھی اعتراض کے فیصلہ کا فورم بھی الیکشن کمیشن ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدارتی آرڈیننس میں الیکشن کمیشن کو بلدیاتی اداروں کی نشستیں مقررکرنے کا بھی اختیار دے دیا گیا ہے جبکہ اسے حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد جلدازجلد ممکن بنایا جاسکے۔