ایل او سی پر بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے پاکستان
بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، امریکا میں پاکستانی سفیر
امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی خطے کے امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔
پاکستان کی سرکاری ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں اٹلاٹنک فورم کے زیر اہتمام فورم سے خطاب کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات کا خواہاں ہے، ہم نے خطے میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں، خطے میں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کرنا افسوس ناک ہے، بھارت نے پہلے اسلام میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کئے اور پھر سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم تمام سفارتکاروں کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سے سفارتکاروں کو سے آگاہ کیا۔