کیلی فورنیاگستاخانہ فلم کے فلم ساز کو گرفتار کر لیا گیا

حکام کے مطابق ملزم کو فرار ہونے کے خدشے کی وجہ سے تحویل میں لیا گیا ہے

امریکی فیڈرل جج نےنکولا بیسلے کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کوجیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکامیں انٹرنیٹ کے غیر قانونی استعمال پر گستاخانہ فلم کے فلم سازنکولا بیسلے کو گرفتار کر لیا گیا۔


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں حکام کے مطابق پچپن سال کے نکولا بیسیلے کو بنک فراڈ کے مقدمے میں 2011 میں ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، اس معاہدے کی مطابق ملزم کی انٹرنیٹ تک رسائی روک دی گئی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق ملزم نےگستاخانہ فلم کے سلسلے میں انٹرنیٹ استعمال کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ امریکی فیڈرل جج نےنکولا بیسلے کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کوجیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story