امیتابھ نے مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کر دی

متاثرین کے مکان تباہ ہوگئے، سب کو اس کار خیر میں آگے آکر اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، ٹوئیٹ

ممبئی: امیتابھ بچن مقبوضہ کشمیر کے سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں خطاب کر رہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مقبوضہ جموں کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔


امیتابھ بچن نے حالیہ میں ٹوئیٹر پیغام میں لوگوں سے کشمیرکے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا متاثرین سیلاب کا نہ صرف سامان بلکہ مکان بھی تباہ ہوگئے ہیں، سب کو اس کار خیرمیں آگے آنا چاہیے اوراپنا حصہ شامل کرنا چاہیے تاکہ ان افراد کو نہ صرف اشیائے خوردونوش بلکہ تعمیراتی منصوبے شروع کرکے گھر فراہم کیے جاسکیں۔

انھوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کبھی کہیں بھی تباہ کاری ہوئی ہے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ لوگوں نے بھی ان کے غم کو بانٹا ہے اور کھلے دل کے ساتھ ان کی مدد کی ہے، وہ اس بار بھی یہی امید رکھتے ہیں۔
Load Next Story