ہریتک روشن کی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ نے 300 کروڑ کا بزنس کر لیا

شوٹنگ میں مداحوں کی پسند کا خیال رکھتا ہوں، فلم کی ریلیز سے پہلے پریشان نہیں ہوتا، ہریتک روشن

شوٹنگ میں مداحوں کی پسند کا خیال رکھتا ہوں، فلم کی ریلیز سے پہلے پریشان نہیں ہوتا، ہریتک روشن فوٹو: فائل

ہریتک روشن کی فلم بینگ بینگ نے صرف بھارت میں اپنے ابتدائی گیارہ دنوں میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے سب کو حیران کر ڈالا ہے جب کہ مجموعی آمدنی 300 کروڑ ہو چکی۔


اطلاعات کے مطابق بھارت کے علاوہ اگر بیرون ممالک کے بزنس کو بھی شامل کیا جائے تو اس کی مجموعی آمدنی 300 کروڑ روپے ہو رہی ہے۔ بینگ بینگ نے ریلیز ہونے کے پہلے گیارہ روز کے دوران اوور سیز مارکیٹ میں 70 کروڑ کما لیے تھے۔ یاد رہے کہ یہ فلم دو اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ ریتک روشن اور قطرینہ کیف کی یہ فلم بھارت کے علاوہ مشرق وسطیٰ ، برطانیہ ، امریکا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور پاکستان میں بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ہریتک نے کہا کیرئیر کی شروعات میں وہ فلموں کی ریلیز سے قبل نروس ہوجایا کرتا تھا تاہم کیرئیر کے اس موڑ پریہ جھجک ختم ہوگئی ہے بلکہ فلم ریلیز ہونے پر بھی پرسکون اور اطمینان میں رہتا ہوں۔ ہریتک نے کہا کہ عکس بندی کے دوارن ہی اس بات پر سوچ بچار کرلیتا ہوں کہ کس طرح کی اداکاری کے ذریعے مداحوں کومحظوظ کرسکتا ہوں کہ وہ انھیں پسند آئے۔
Load Next Story