وزیراعظم کا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
وزیراعظم نے معاملے کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ہدایات جاری کر دی ہیں
وزیر اعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اور انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اسحق ڈار کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وفاقی حکومت کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو فوری چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے احکام جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اہم ارکان اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی ہے اور اتفاق کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کی جائے گی۔