حج آپریشن سو فیصد کامیاب رہا اخراجات کم ہوئے وزیر مذہبی امور
ٹور آپریٹرز سے ایک کروڑ روپے حجاج کو واپس دلوائے، کسی کو مفت حج نہیں کرایا، سردار یوسف
وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ رواں سال حج آپریشن سو فیصد کامیاب رہا، گزشتہ سال کی نسبت اس سال پاکستانی حجاج کیلیے 51 ہزاراخراجات میں کمی لائی گئی جس کے باعث رواں سال حاجیوں کی صرف1400 شکایات سامنے آئیں جب کہ گزشتہ سال10ہزار شکایات وزارت کو موصول ہوئی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس سال 71 پاکستانی حاجیوں کی فریضہ حج کے دوران اموات واقع ہوئیں جن کے لواحقین کووزارت کی طرف سے5ل اکھ روپے فی کس فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشیدکے ہمراہ حج آپریشن کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سرداریوسف نے بتایا کہ آئندہ پاکستانی حجاج کو مزید سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی، رواں سال جن نجی ٹورز آپریٹرز کے خلاف شکایات موصول ہوئیں ان سے ایک کروڑ روپے حجاج کو واپس دلوائے گئے، رواں سال کسی کو مفت حج نہیں کرایا گیا۔
اب تک پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے ذریعے36ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ حجاج کرام نے حج انتظامات پرجس اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے وہ حکومت کےلئے ایک اعزاز ہے، وزیراعظم نوازشریف دینی معاملات میں زیادہ حساسیت رکھتے ہیں، وزیراعظم نے حاجیوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی جس پر وزارت مذہبی امور نے عمل کیا۔