وزیراعظم نواز شریف کا ایئرہیڈکوارٹر کا دورہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

وزیراعظم اورفضائیہ سربراہ کی ملاقات کے دوران ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اورفضائیہ سربراہ کی ملاقات کے دوران ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو؛فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ایئرہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل طاہررفیق بٹ نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا جبکہ فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات بھی کی جس میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکام نے انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔


وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعےقانون نافذ کرنے میں پاک فضائیہ کاکلیدی کردار ہے۔
Load Next Story