چوہدری سرور کا مستعفی ہونے کا فیصلہ وفاق میں ذمے داری ملنے کا امکان
وزیراعظم کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، چند روز میں نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے
SUKKUR:
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان کی قومی سیاست میں فعال اور متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں بہت جلد وفاقی سطح پر ذمے داریاں سنبھالنے والے ہیں۔ آئندہ چند روز میں وہ گورنر پنجاب کا عہدہ چھوڑ کر اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ اس طرح ان کے بارے میں یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی یا عوامی تحریک میں جا سکتے ہیں اور یہ افواہ بھی دم توڑ گئی کہ انھیں گورنر کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت انھیں زیادہ اہم ذمے داریاں سونپنے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ذمے داریاں وزارت محنت، افرادی قوت و سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق بھی ہو سکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان ہی نہیں بلکہ نواز حکومت کا امیج بہتر بنانے میں انتہائی متحرک اور اہم کردار ادا کریں گے۔ چوہدری سرور یورپی یونین سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس بھی دلوا چکے ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان میں ایک ایسی شخصیت کے طور ابھر کر سامنے آئے ہیں جن کے ملک کی تمام اہم سیاسی قیادت کے ساتھ اچھے روابط ہیں۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے وزیراعظم نوازشریف کو حالیہ ملاقات میں اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ملکی سیاست میں آئندہ ان کا کیا کردار ہو گا یہ ایک ہفتے میں واضح ہو جائے گا۔ اس کیلیے پس پردہ سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، چوہدری سرور اپنے نئے سیاسی کردار کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کر رہے ہیں۔