حکومتی ناانصافی اورظلم نے بلوچستان میں نفرت کوہوادی منور حسن

بلوچستان کے لوگوں نے سپریم کورٹ پر اعتماد دکھا کرحکومت کو اپنی غلطی سدھارنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے، منور حسن

سید منورحسن نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے وہاں سے فوج کو واپسی بلا کر تمام آپریشنز کوفوری بند کرنے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومتی ناانصافی اورظلم نے بلوچستان میں نفرت کو ہوادی۔


سید منورحسن نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے وہاں سے فوج کو واپسی بلا کر تمام آپریشنز کوفوری بند کرنے کی ضرورت ہے۔



انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ناانصافی اور ظلم نے بلوچستان میں نفرت کو ہوا دی جس کی وجہ سے وہاں بدلہ لینے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔


منور حسن نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے سپریم کورٹ پر اعتماد دکھا کرحکومت کو اپنی غلطی سدھارنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔


جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ کو ملکی معاملات میں دخل اندازی کرنا پڑی۔

Recommended Stories

Load Next Story