حب ساکران روڈ پر پولٹری فارم کے قریب سے 7 افراد کی لاشیں برآمد

ساتوں افراد پولٹری فارم میں ملازمت کرتے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے تھا، پولیس

بلوچستان حکومت نے پولیس حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ABU DHABI:
ساکران روڈ پر پولٹری فارم کے قریب سے 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کچھ مسلح ملزمان بلوچستان کے علاقے حب میں ساکران روڈ پر واقع پولٹری فارم میں داخل ہوئے اور 8 مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے اور پھر انہیں قتل کر کے ان کی لاشیں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ساتوں افراد پولٹری فارم میں ملازمت کرتے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے علاقے رحیم یار خان سے تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے ترجمان جان بلیدی نے 7 مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story