سرحدی کشیدگی پر ایرانی دفتر خارجہ کا پاکستان کے سفیر سے احتجاج
دو روز قبل بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایف سی کا صوبیدارشہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے
ایران کے دفترخارجہ نے گزشتہ دنوں پاک ایران سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر پاکستان کے سفیر سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی فضا کو اس قسم کی مشکلات کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی ویب سائیٹ کے مطابق دوروز قبل پاک ایران سرحد پر ہونے والے واقعے پر ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی کو طلب کیا اوران سے سرحد پر پیش آنے والے واقعے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیائی امور کے سربراہ رسول اسلامی نے کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ دہشتگرد عناصر پاکستان کی سرزمین سے آکر ایران پر حملے کریں، ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی فضا کواس قسم کی مشکلات کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کو ایسی کسی بھی بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبہ سیستان میں نامعلوم حملہ آوروں نے 4 ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد دو روز قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی علاقے چوکاب میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایف سی کا صوبیدارشہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔