موجودہ حکمران اقتدار میں رہے تو پورا ملک برباد ہوجائے گا ڈاکٹرطاہرالقادری
موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کےلئے کوئی منصوبہ نہیں یہ عوام کو صرف دھوکا دے رہے ہیں، سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری
KARACHI:
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکمران اقتدار میں رہے تو پورا ملک برباد ہو جائے گا یہ صرف اپنے کاروبار کے لئے اقتدار قائم رکھنا چاہتے ہیں جب کہ ہم اپنے شہید کارکنوں کے خون کا حساب لیں گے۔
لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوام کےلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے یہ عوام کو صرف دھوکا دے رہے ہیں اور اپنے کاروبار کے لئے اقتدار قائم رکھنا چاہتے ہیں لہذا اس وقت پاکستان کو وژنری لیڈرشپ اورانقلاب کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 9 کروڑ سے زائد افراد تعلیم سے محروم ہیں جب کہ 8 سے 9 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور غربت کے باعث لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اگر ایسے لوگ اقتدار پر قابض ہوں تو خودکشیاں نہیں کریں گے تو کیا کریں گے۔
طاہرالقادری نے کہا کہ آبادی کےاعتبار سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور ملک کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ٹیلنٹ کا جو معیار پاکستانیوں کا ہے وہ امریکا اور یورپ کے پاس نہیں لیکن بدقسمتی سے پروفیشنلز موجودہ حکمرانوں کے دورمیں دھکےکھارہے ہیں ان پروفیشنلز کو اعلیٰ مقام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور دیگر ممالک ایجادات میں آگے جاسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں جاسکتا، پاکستان سیاحت کے شعبے میں اربوں ڈالر زرمبادلہ کماسکتا ہے، ضرورت ہےکہ ہم پاکستان کو دنیا کی کنزیومر مارکیٹ بناسکیں، ہم نے پاکستان کو پالنا ہے اوردنیا کی عظیم ریاست میں بدلناہے۔
عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انقلاب کے بعد بجلی اورگیس آدھی قیمت پر ملے گی اور آدھی قیمت حکومت ادا کرے گی جب کہ ملک میں غریبوں کا علاج مفت ہوگا اوراشیائے خورد و نوش ہر غریب شخص کو آدھی قیمت پر دستیاب ہوں گی اور انہیں عزت کی روٹی ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک کوانتہاپسندی اوردہشت گردی سے پاک کرکے پاکستان کو بہترین اقتصادی فورم بنائیں گے، یہ تمام چیزیں ممکن ہیں کیوں کہ پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے۔
ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ پرویزمشرف کے دور میں بجلی 6 روپے یونٹ تھی لیکن اب (ن) لیگ کی حکومت میں 15روپے فی یونٹ ہے، موجودہ حکومت نے آصف زرداری کی حکومت سے بھی بجلی دگنی مہنگی کردی ان کےپاس بجلی مہیا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جو حکمران بجلی نہ دے سکیں وہ کاروبار کیا دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر قصبے اور گاؤں میں بجلی کے چھوٹے چھوٹے پلانٹ لگائیں گے جب کہ کراچی سے گوادر تک سمندری لہروں کے ذریعے بجلی پیدا کی جائے گی اور پنجاب کی ہزاروں نہروں سے چھوٹے ہائیڈرو پلانٹ سے بجلی بنائیں گے۔ ہم اختیارات صوبوں سے ڈویژن، ضلعوں اور تحصیلوں تک منتقل کریں گے۔