لانڈھی کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس اگلے ماہ عوام کیلیے کھول دیا جائیگا
ٹینس، باسکٹ بال اور انڈور کھیلوں میں بیڈمنٹن، اسکوائش دیگر کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں.
لانڈھی میں زیر تعمیر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس جو صوبائی حکومت کی غفلت۔
فنڈز کے فقدان، علاقے میں سیاسی حالات کی خرابی اور دیگر وجوہات کے باعث 20سال سے زائد عرصے تک التوا کا شکار رہا اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
اسٹیٹ آف آرٹ اور بین الاقوامی طرز پر تعمیر ہونیوالے اسپورٹس کمپلیکس میں اگلے ماہ سے لانڈھی کورنگی اور مضافات کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں کیلیے انڈور اور آئوٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی، توقع ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اکتوبر کے وسط میں اس کا افتتاح کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ، ٹینس، باسکٹ بال، والی بال اور انڈور کھیلوں میں بیڈمنٹن، اسکوائش، اسنوکر، ٹیبل ٹینس، جوڈو کراٹے، شطرنج اور کیرم کھیلنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سوئمنگ پول بین الاقوامی اصولوں پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں قابل ذکر بات پانی کی صفائی کیلیے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے فلٹر پلانٹ کی تنصیب ہے۔
واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے زیر انتظام کشمیر روڈ پر واقع سوئمنگ پول اور دیگر نجی کلبز میں فلٹر پلانٹس کی تنصیب نہیں ہے بلکہ مینوئل کلورین کی آمیزش سے پانی کی صفائی کی جاتی ہے۔
لانڈھی کے حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی خالد احمد نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کے زیرانتظام لانڈھی نمبر ایک میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس پر پہلی بار تعمیرات کا آغاز1991میں کیا گیا تھا تاہم بعدازاں شہرکے سیاسی حالات خراب ہونے کے باعث یہ منصوبہ سرخ فیتے کا شکار ہوگیا