عوام کا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے آغا سراج درانی

18 اکتوبر کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول کے کروڑوں جانثار ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی

پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے اور رہے گی،آغا سراج درانی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے اور رہے گی،18 اکتوبر کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول کے کروڑوں جانثار ہیں۔


سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ آمریت کا زمانہ چلا گیا اور اب ملک میں جمہوریت ہے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مائنس فارمولا چلا ہوا کارتوس ہے، اس قسم کی باتیں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں،اس میں گھبرانےکی بات نہیں، بھٹو خاندان نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ہے، پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے اور رہے گی،عوام کا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، 18 اکتوبر کے جلسے سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول کے کروڑوں جانثار ہیں۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ گھرمیں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور انہیں دوربھی کرلیا جاتا ہے، اسی طرح سیاسی جماعتوں میں بھی ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں، اگرکوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو ایم کیو ایم بیٹھ کربات کرے اور ان کا خیال ہے کہ حکومت ایم کیوایم سے بات ضرور کرے گی۔ ہوسکتا ہے ایم کیو ایم کو کسی بات کی تکلیف پہنچی ہو اور بات چیت سے پتا چل جائے گا۔
Load Next Story