ملک میں وسط مدتی انتخابات دور دور تک نظر نہیں آرہے مولانا فضل الرحمان

ملالہ کو نوبل انعام دینے کے پیچھے مغربی تہذیب کارفرما ہے،سربراہ جے یوآئی(ف)

ڈی چوک کے دھرنے ناکام ہوچکے اور اب وہ جلسے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک کے دھرنے ناکام ہوچکے اور اب وہ جلسے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں وسط مدتی انتخابات دور دور تک نظر نہیں آرہے جبکہ دھرنوں اور جلسوں سے انقلاب نہیں آیا کرتے، ڈی چوک کےدھرنے ناکام ہوچکے ہیں اور اب یہ دھرنے والے جلسے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کروڑوں بچیاں پوچھتی ہیں کہ ملالہ نے تعلیم کے میدان میں کون سا کارنامہ انجام دیا اور انہیں نوبل انعام دینے کے پیچھے مغربی تہذیب کارفرما ہے۔
Load Next Story