الیکشن کمیشن نے مزید 74 اراکین اسمبلیوں کی رکنیت بحال کردی
جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ان میں قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 64 اراکین شامل ہیں
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 74 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت بحال کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جن اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ان میں قومی اسمبلی کے 10 اراکین جن میں دانیال عزیز، محسن شاہ نواز، عبد المجید، نجف سیال، اظہر قیوم نہرا، جعفر اقبال چوہدری، معید عارف، سید عاشق حسین، پیر بخش جونیجو اور مجید وائیں شامل ہیں، دیگر ممبران میں پنجاب اسمبلی كے 40، سندھ اسمبلی كے 10، خیبر پختونخوا اسمبلی كے 12 اور بلوچستان اسمبلی كے 2 ممبران شامل ہیں جبکہ ایک سینٹر محمد یوسف كی ركنیت بھی بحال كر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 200 سے زائد اراکین اسمبلیوں اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی تھی۔