ایم کیو ایم صوبے کے مطالبے سے کسی قیمت پیچھے نہیں ہٹے گی رشید گوڈیل

پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوں کو بھی ہاری سمجھتی ہےحکومت کچھ بھی کرلےآج نہیں تو کل نئے صوبے بن کر رہیں گے،رہنما ایم کیوایم

سندھ میں وزارتوں سےمستعفی ہوچکے ہیں اور اب کابینہ میں واپسی کا امکان نہیں، رشید گوڈیل، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہےکہ نیا صوبہ سندھ کےعوام کا مطالبہ ہے جس سے ایم کیو ایم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نےکہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوں کو بھی اپنا ہاری سمجھتی ہے، ہم سندھ میں وزارتوں سےمستعفی ہوچکے ہیں اور اب کابینہ میں واپسی کا امکان نہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں لیکن عوامی مطالبات کے لیے کھڑے رہیں گے جبکہ نیا صوبہ سندھ کے عوام کا مطالبہ ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حکومت کچھ بھی کرلے آج نہیں تو کل نئے صوبے بن کر رہیں گے۔
Load Next Story