واٹسن اور وارنر نے بھارتی بولرز کو خاک چٹا دی
72 اور63 کی اننگز،133کی ریکارڈ اوپننگ شراکت،آسٹریلیا 9 وکٹ سے کامیاب ،آل رائونڈر نے تین وکٹیں بھی لیں
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں شین واٹسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھارتی بولرز کو خاک چٹا دی۔
آسٹریلیا نے فتح کیلیے درکار141رنز 14.5 اوورز میں بنا کر 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی،اوپنرز کے درمیان133کی ریکارڈ شراکت ہوئی،واٹسن 72 کی اننگز کھیل کرآئوٹ ہونے والے واحد کینگروکرکٹر ثابت ہوئے، انھوں نے42 گیندوں پر 7 چھکے اور2 چوکے لگائے۔
وہ لگاتار تیسرے مقابلے میںمیچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پانے میں کامیاب رہے، وارنر نے ناقابل شکست رہتے ہوئے41گیندوں پر63 رنز بٹورے، ان کی اننگز 7 چوکوں اور 3 چھکوں سے مزین رہی،دونوں نے ہر بھارتی بولرکو اپنے غیظ و غضب کا نشانہ بنایا، وارنر نے ہر بھجن کو دو لگاتار چھکے جڑے جبکہ واٹسن نے لیگ اسپنر پیوش چائولہ کے ایک اوور میں دو سکسر لگائے۔
عرفان جب اننگز کا 10واں اوور کرنے کیلیے واٹسن کے سامنے آئے تو انھوں نے دوسری اور تیسری بال پر چھکے جڑے جبکہ چوتھی گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کی سنچری مکمل کردی، واٹسن اننگز کے 14ویں اوور میں ٹیم کی فتح سے محض 8رنز کی دوری پر یوراج سنگھ کی گیند پر کور میں متبادل فیلڈر منوج تیواری کا کیچ بن گئے۔
گلین میکسویل4 پر ناٹ آئوٹ رہے۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد سلو ٹریک پر بھارتی ٹیم نے7وکٹ پر140رنز اسکور کیے،گوتم گمبھیر اور عرفان پٹھان کی جوڑی 21رنز کا آغاز فراہم کرپائی، پیٹ کمنز کی شارٹ لینتھ بال پر عرفان نے سیدھا اسٹروک کھیل کر رن بنانے کی ٹھانی لیکن کمنز نے فٹبال انداز میں گیند کو پائوں سے کک لگاکر بیلز اڑا دیں۔
رن آئوٹ ہونے والے گمبھیر نے17رنز بنائے، کوہلی اور عرفان نے ٹیم کی ففٹی مکمل کرائی، 56 کے ٹوٹل پر کوہلی(15) کو کمنز نے اونچا اسٹروک کھیلنے پر اکسایا جس پر ڈینیئل کرسٹیان نے مڈآف کی جانب دوڑ لگاتے ہوئے کیچ تھام لیا، یوراج 8رنز بنانے کے بعد واٹسن کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ ہوئے، 74 کے ٹوٹل پر بھارت کی یکدم دو وکٹیں گرگئیں۔
واٹسن نے عرفان پٹھان کو کیمرون وائٹ کا کیچ بنوایا، انھوں نے 30 گیندوں پر 31رنز بنائے جبکہ روہت شرما (1) کی بیلز مچل اسٹارک نے اڑادیں، اس مرحلے پر کپتان دھونی نے سریش رائنا کے ساتھ مل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور چھٹی وکٹ کیلیے 30رنز کی شراکت بناتے ہوئے مجموعے کو140تک پہنچادیا، دھونی 21 گیندوں پر 15رنز بنانے کے بعد کمنز کا دوسرا شکار بنے، سریش رائنا(19) کو واٹسن نے پویلین چلتا کیا، ایشون 16 اور ہربھجن 1 پر ناٹ آئوٹ رہے، واٹسن نے 3 اور کمنز نے 2وکٹیں لیں۔