ویسٹ انڈین طوفان سری لنکن ساحلوں کی جانب بڑھنے لگا

دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی کیلیے پُرعزم، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بقا کی جنگ لڑیں گے.

دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی کیلیے پُرعزم، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بقا کی جنگ لڑیں گے. فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین طوفان سری لنکن ساحلوں کی جانب بڑھنے لگا دونوں ٹیمیں ہفتے کو ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ کا سپر ایٹ میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی کیلیے پُرعزم ہیں۔

اجنتھا مینڈس اگرچہ سائیڈ اسٹرین سے مکمل طور پر نجات حاصل نہیں کرپائے لیکن میزبان کیویز کو ہرانے والی پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کے موڈ میں نہیں ہیں، دن کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ بقا کی جنگ لڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے رائونڈ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کیویزکو سپر اوور میں مات دی جبکہ کیریبیئن سائیڈ نے انگلش ٹیم کے دانت کھٹے کیے، ہفتے کو یہ دونوں فاتح سائیڈز مدمقابل ہو گئیں، جو بھی جیتا وہ فائنل فور میں شامل ہو جائے گا.

اسٹار اسپنر اجنتھا مینڈس اگرچہ سائیڈ اسٹرین سے مکمل نجات حاصل نہیں کرپائے لیکن کپتان مہیلا جے وردنے پلیئنگ الیون میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے، انگلینڈ کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرنے والے ویسٹ انڈین لیگ اسپنر سموئل بدری کی شرکت یقینی ہے، البتہ آندرے رسل اور فیڈل ایڈورڈز میں سے کسی ایک کا چنائو ہوگا۔


پالے کیلی کی وکٹ اب تک بیٹسمینوں کیلیے انتہائی سازگار رہی اور اب تک منعقدہ مقابلوں میں ہر ٹیم نے عمدہ اسکور بنایا ہے،دونوں میچز کے دوران بارش کی توقع ہے۔ مہیلا جے وردنے جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف انتہائی دبائو کی حالت میں جیت کی بدولت ملنے والے پوائنٹس ہمارے لیے بہت اہم رہے۔

ہم یقینی طور پر اسے مزید مستحکم کرسکتے ہیں، ویسٹ انڈیز نے بھی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کیخلاف نہ صرف فتح کی اپنی پیاس بجھائی بلکہ قیمتی پوائنٹس لے کر خود کو فیورٹ قرار دیے جانے کو بھی درست ثابت کردکھایا، کپتان ڈیرن سیمی نے کہاکہ جب ہم اپنے ملک سے روانہ ہوئے تو ہمارے ذہن میں اپنے شائقین کیلیے ٹرافی جیتنے کی سوچ ہی تھی۔

عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ دریں اثنا انگلینڈ کے کپتان اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں وجود برقرار رکھنے کیلیے ہمیں فتح سے کچھ کم درکار نہیں ہوگا، ہمارے سامنے واضح اہداف ہیں اورہم سب کو مل کر انھیں پانا ہے، انھوں نے کہاکہ کیویز نے سری لنکا سے میچ میں ثابت کردیا کہ وہ بڑا خطرہ ثابت ہوں گے۔

ان کی بیٹنگ لائن انتہائی طاقتور اوراس میں برینڈن میک کولم، مارٹن گپٹل اور کپتان روس ٹیلر موجود ہیں، تجربہ کار لیفٹ آرم اسپنر ڈینیئل ویٹوری بھی ہمارے دیرینہ رقیب ہیں، دوسری جانب ٹیلر کو ایک دن کے وقفے سے انگلینڈ کیخلاف دوسرا میچ کھیلنے پرکوئی پریشانی نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ ہم ہر میچ کو اپنا آخری مقابلہ سمجھ کر میدان میں اتررہے ہیں۔
Load Next Story