بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

عالمی برادری بھارتی جارحیت روکنے کیلیے کردارادا کرے،قرارداد کامتن

پنجاب اسمبلی نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو مبارک باد پر مبنی قراداد منظورکرلی فوٹو: آن لائن/فائل

KARACHI:
پنجاب اسمبلی نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔


اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی مشترکہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو شہید کرچکا ہے، بھارت اب بھی بلااشتعال فائرنگ کر کےجارحیت کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ پاک فوج اس جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت روکنے کے لئےکردارادا کرے۔

پنجاب اسمبلی نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو مبارک باد پر مبنی قرارداد بھی منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھائی اور قوم کی بیٹی کی حیثیت سے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ ایوان نوبل انعام ملنے پر ملالہ یوسف زئی کو سلام پیش کرتا ہے۔
Load Next Story