آئی پی ایل نئی ٹیم کیلیے اشتہار جاری ہوگا
ہم ایونٹ میں 9ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کریں تو اشتہار دے سکتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر این سری نواسن نے آئی پی ایل میں دکن چارجرز کی جگہ نئی ٹیم شامل کرنے کیلیے اشتہار جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے میں اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا، اگرہم ایونٹ میں 9ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کریں تو اشتہار دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے تین ماہ کے اندر یہ معاملہ حل کرنے کیلیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سی کے ٹھاکر کو ثالث کار مقرر کیا ہے۔