میڈلز لینے سے انکار پر بھارتی باکسر سریتا دیوی کو معطل کردیا گیا
آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں شیڈول ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرپائیں گی، آئیبا
ایشین گیمز میں میڈل قبول نہ کرنے والی بھارتی باکسر کو معطل کردیا گیا، اسپورٹس کی عالمی گورننگ باڈی کے فیصلے پر سریتا دیوی نومبر میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں ججزکے فیصلے کیخلاف احتجاجاً برانز میڈل قبول نہ کرنے والی بھارتی باکسر سریتا دیوی کو کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے عارضی طور پر معطل کردیا، انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن (آئیبا) کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سے سریتا کو نومبر میں جنوبی کوریا کے جیجو جزیرے میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی، معطلی کا کیس اپنی ڈسپلنری کمیشن کو جائزے کیلیے بھیجنے والی آئیبا نے باکسر کے کوچز اور گیمز میں بھارتی وفد کے سربراہ اڈیلے سماری والا کو بھی آئندہ نوٹس تک اپنے مقابلوں میں شریک ہونے پر پابندی لگا دی۔
انچیون میں 60 کے جی لائٹ ویٹ کے ایشین گیمز مقابلے میں جنوبی کورین باکسر پارک جینا پرواضح طور پربرتری کے بعد ہارنے والی سریتا نے میڈل تقریب کے دوران روتے ہوئے برانز میڈل لینے سے انکار کردیا تھا، اس سے ایک روز قبل متنازع شکست پر سریتا کے شوہر نے بھی جھگڑا کرنے کے ساتھ مظاہرے کی کوشش کی تھی، تمغے تقسیم کرنے کی ایک تقریب کے موقع پر سریتا نے 2 مرتبہ میڈل لینے سے انکار کے بعد اسے اپنی کورین حریف کے گلے میں ڈال دیا تھا، بعد میں انھوں نے اپنے رویے پر اولمپک کونسل آف ایشیا کو غیر مشروط معافی نامہ پیش کردیا تھا۔