بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ فوٹو؛فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں کشمیر کے موقع پر وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔



غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سری نگر اور متنازع پہاڑی سلسلے سیاچن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجیوں سے ملاقات کی جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی نے نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر ہڑتال کی کال دی جس کے بعد وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔


دوسری جانب نریندر مودی کے مقبوضہ جموں کشمیر کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعیناتی کی گئی اور حکام کی جانب سے اجتماعات پربھی پابندی لگا دی گئی تھی۔
Load Next Story