حملوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے حملہ آور نو مسلم اور واچ لسٹ پر تھا کینیڈین وزیر اعظم

ہمارے اداروں پرحملہ ایک آزادجمہوری ملک ہونے کے ناطے کینیڈا پرحملہ ہے، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈا میں بربریت کرنیوالے افرادکیخلاف کوششوں کو تیز کیاجائیگا، کینیڈین وزیراعظم فوٹو : فائل

کینیڈاکے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کہاہے کہ ان کاملک حالیہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔


ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے سٹیفن ہارپر نے کہاکہ کینیڈا میں بربریت کرنیوالے افرادکیخلاف کوششوں کو تیز کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس ہفتے ملک میں ہونیوالے واقعات سے ہمیں یہ یاددلایاگیاہے کہ سکیورٹی حکام پرحملہ اور ہمارے اداروں پرحملہ دراصل ہمارے معاشرے،ہماری روایات اور ایک آزادجمہوری ملک ہونے کے ناطے کینیڈا پرحملہ ہے۔
Load Next Story