چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گجرات جلسے میں پہنچ گئے

ظہور الہیٰ اسٹیڈیم کے باہرجلسے کی سیکیورٹی کے لئے 2500 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

اسٹیڈیم میں شرکا کے داخلے کے لئے 4 اور باہر نکلنے کے لئے 8 واک تھرو گیٹ رکھے گئے ہیں. فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف آج گجرات میں پاور شو کرے گی جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے جب کہ جلسے کی سیکیورٹی کے لئے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کےلاہور، کراچی، ملتان، میانوالی اور سرگودھا میں کامیاب جلسوں کے بعد آج سونامی گجرات سے ٹکرائے گا جہاں ظہور الہیٰ اسٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسہ گاہ کے راستوں پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں اور شرکا کے اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے 4 اور باہر نکلنے کے لئے 8 واک تھرو گیٹ رکھے گئے ہیں جن پرانسپیکٹر لیول کے افسران تعینات ہوں گے جبکہ کسی بھی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لیے اڑھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔


ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے تحریک انصاف کی منتظمین کو اسٹیج کے ناقص ہونے سے متعلق آگاہ کیا جس پر اسٹیج کے 8 پلرز سے بڑھا کر 16 کردیئے گئے، ظہور الہیٰ اسٹیڈیم کے باہر ریسیکو اہلکار بھی موجود ہوں گے اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اسٹیڈیم میں 30 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور آج ہونے والا جلسہ گجرات کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

Load Next Story