کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج
پولیس نے مقتولین کی رہائی کیلئے رقم طلب کی تھی پیسے نہ دینے پر انہیں جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا، لواحقین کاموقف
گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2 ملزمان کی ہلاکت کے خلاف ان کے لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ ہارون کالج کے سامنے عبدالجلال خان اور افضل خان کے گھر والوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، اس دوران انہوں نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کئے اوررکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے دونوں افراد کو مسجد کے باہر سے حراست میں لیا، ان کی بازیابی کے لئے انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی، پولیس نے ان سے دونوں افراد کی رہائی کے بدلے رشوت طلب کی تھی تاہم رقم نہ دینے پر انہیں جعلی مقابلے میں قتل کردیا گیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مقتولین کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ بدھ اور جمعرات کی رات کورنگی کے علاقے میں گودام چورنگی کے قریب مقابلے کے دوران دونوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ عبدالجلال خان اور افضل خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور اس کے علاوہ وہ جرائم کی کئی واردتوں میں بھی ملوث تھے۔