رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں 66 ملزم پکڑے گئے
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے 63 ملزمان گرفتار جبکہ چھاپوں کے دوران پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان مارے گئے۔
ISLAMABAD:
رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی جبکہ سندھ پولیس نے63 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میں پولیس نے منشیات کے مختلف اڈوں پر چھاپہ مار کارروائی کی ، ایس ایچ او عرفان آصف نے ایکسپریس کو بتایا کہ چھاپے کے دوران منشیات فروشوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور وہ تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم اڈوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔
رینجرز نے ناظم آباد میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ کھارادر کے علاقے میں پنجابی کلب کے قریب بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
دریں اثنا سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سندھ پولیس نے 63 ملزمان گرفتار کیے، چھاپوں کے دوران ایک پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان مارے گئے، گرفتار ملزمان میں ایک دہشت گرد، ایک ڈکیت اور 13 ملزمان اسلحہ آرڈیننس کے تحت گرفتار کیے گئے، ملزمان میں 8 منشیات فروش اور 7 مفرور بھی شامل ہیں ، ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 14 ہتھیار ، 2 دستی بم اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ۔