امریکا پاکستانی کامیڈین سعد ہارون کا آج فائنل مقابلہ
سیمی فائنل میں 10 بہترین کامیڈین میں سے سعد ہارون نے 3330 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان میں انگریزی اسٹینڈ اپ کامیڈی میں اپنا نام بنانے والے نوجوان مزاح کار سعد ہارون امریکا میں ہونے والے ''دنیا کی مزاحیہ ترین شخصیت '' کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے فانئل میں پہنچ چکے ہیں۔
اس مقابلے میں شریک دنیا بھر سے آئے فنکاروں سے ٹکرانے کے بعد سیمی فائنل میں 10 بہترین کامیڈین میں سے سعد ہارون نے 3330 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس مقابلے کا فیصلہ کن معرکہ آج لاس ویگاس میں ہوگا۔ ''دنیا کی مزاحیہ ترین شخصیت '' کا خطاب جیتنے والے شخص کو 10ہزار امریکی ڈالر بطور انعامی رقم دی جائے گی۔ فائنل میں پہنچنے والے دیگر امیدواروں کا تعلق فن لینڈ' فرانس' اسپین اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔