ڈی جی رینجرز کی محرم کے دوران اسلحہ لے کر چلنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

یکم سے 12 محرم تک لائسنس کے ساتھ اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی، ترجمان رینجرز

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل


ڈی جی رینجرز سندھ نے محرم الحرام کے دوران کراچی میں اسلحہ لے کر چلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔


ترجمان رینجرز کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے محرم کے دوران شہر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا جس کے تحت ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے اسلحہ لے کر چلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم سے 30 محرم الحرام تک اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جبکہ یکم سے 12 محرم تک لائسنس کے ساتھ اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story