کراچی میں پولیس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد سے بھرا رکشا برآمد ہوا، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار
KARACHI:
نیشنل ہائی وے کے قریب پولیس آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی کراچی ملیر راؤ انوار کے مطابق نیشل ہائی وے پر محمد میاں خان گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، کارروائی میں 200 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے گزشتہ دنوں قائد آباد میں پولیس اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ اور بارودی مواد سے بھرا ایک رکشا برآمد ہوا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنارکھا تھا۔