وزیردفاع خواجہ آصف نے خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیوایم سے معافی مانگ لی

ایم کیوایم کی جانب سے خورشید شاہ کے بیان پر معاملے کو طول دینا ریاست، سیاست اور مذہب کے لئے اچھا نہیں، وزیردفاع

ایم کیوایم سے درخواست ہے کہ خورشید شاہ کےبیان کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے، وزیر دفاع ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیوایم سے معافی مانگ لی۔


قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی جانب سے خورشید شاہ کے بیان پر معاملے کو طول دینا ریاست، سیاست اور مذہب کے لیے اچھا نہیں، خورشید شاہ کی معذرت کے بعد معاملہ ختم ہوجانا چاہئے تھا لہٰذا اس معاملے پر میں ایم کیوایم سے معافی مانگتا ہوں اور ان سے درخواست ہے کہ خورشید شاہ کےبیان کو مذہبی رنگ نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کی جانب سے لفظ ''مہاجر'' کو گالی قرار دینے کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے سخت در عمل کا مظاہرہ کیا گیا اور درعمل کے طور پر ایم کیو ایم نے نہ صرف سندھ اور کشمیر اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کردیا بلکہ خورشید شاہ کو بطور اپوزیشن لیڈر ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا جب کہ گزشتہ روز خورشیدشاہ کے بیان کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر کراچی سمیمت اندرون سندھ ہڑتال کی گئی۔
Load Next Story