ارسلان کاقتل دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہےمتحدہ

ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ31کے کارکن ارسلان بھٹی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے .

ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ31کے کارکن ارسلان بھٹی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے .فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جرائم پیشہ دہشت گردوںکے ہاتھوں ایم کیوایم لیاری سیکٹر یونٹ31کے کارکن ارسلان بھٹی کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے کو دہشت گردوںکی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔


ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کوبے دردی سے قتل کررہے ہیں تاکہ منظم منصوبے کے تحت شہرکے امن وامان کو تباہ کیاجاسکے اورارسلان بھٹی کے قتل کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ارسلان بھٹی کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہیدکی مغفرت اور سوگواران کیلیے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔رابطہ کمیٹی نے صدر زرداری، وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ ارسلان بھٹی کے قتل کا نوٹس لیاجائے۔
Load Next Story