مرغے لڑانے کا شوق رومانیہ کی شہزادی کو مہنگا پڑ گیا
رومانیہ کی شہزادی پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے مویشی خانے میں ’’مرغوں کی لڑائی‘‘ اور غیر قانونی طریقے سے جوا کروایا۔
لاہور:
رومانیہ کی ایک شہزادی اور اس کے شوہر کو ''مرغوں کی لڑائی'' کروانے پر اپنی جائیداد سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔
رومانیہ کی شہزادی ارینا والکر اور اس کے شوہر جان والکر پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے مویشی خانے میں ''مرغوں کی لڑائی'' اور غیر قانونی طریقے سے جوا کروایا۔ امریکی عدالت نے ان پر جولائی میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے انھیں قید اور دولاکھ امریکی ڈالر جرمانہ کیا۔ جرمانے کی رقم ان کی جائیداد بشمول مویشی خانے کو فروخت کرکے ادا کی جائے گی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی غیر قانونی طریقے سے نا صرف جوا کرواتے تھے بلکہ اس مقصد کے لیے جانوروں اور پرندوں کے حقوق پامال کرتے ہوئے مال سمیٹتے تھے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس کھیل کو دیکھنا چاہتے تھے ان سے 20 ڈالر جب کہ جو اپنا مرغا لے کر شامل ہونا ہتا تھا ، اسے مقابلے میں شمولیت کے لیے 1000ڈالر دینا ہوتا تھا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم کیس ہے اور اس کی بدولت جانوروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کا موقع ملے گا۔