الطاف حسین سے مذہب کے سیاسی استعمال کی توقع نہیںاعتزازاحسن
ایم کیوایم معاملے کوآگے بڑھانے سے اجتناب کرے،خورشیدشاہ کے بیان کومسئلہ بنانے پردکھ ہوا، اعتزاز احسن
پیپلزپارٹی کے رہنماچوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ جس طرح خورشیدشاہ کے بیان کومسئلہ بنایاگیا اس پر سب کودکھ ہوا۔
ایم کیوایم معاملے کو آگے بڑھانے سے اجتناب کرے، الطاف حسین سے توقع نہیں کہ مذہب کواپنے مخصوص سیاسی مقاصدکے لیے استعمال کریں گے۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گجرات کے جلسے میں بازاری زبان استعمال کی گئی، پیپلز پارٹی کو دیوارسے نہ لگایاجائے، ہمارے کارکنان کے جذبات بھی ہیں۔ الطاف حسین سے درخواست ہے کہ ایسا کام نہ کریں جس کی ذمے داری بعدمیں ان پرآئے۔
اگرآپ صوبہ بنانا چاہتے ہیں توصوبے کی بات کریں، خورشیدشاہ نے معافی مانگ لی ہے، اس معاملے کوبیچ میں نہ لائیں۔ اسے مذہبی انتہاپسندی کارنگ دینااور لوگوں کے جذبات کوابھارنا درست نہیں، یہ سنگین معاملہ ہے۔ اس پرلوگوں کی جانوں کاضیاع ہواہے۔ خورشیدشاہ کے بیانات سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اس قسم کے جذبات ابھارنادرست نہیں۔