دھرنا سیاست ناکام اور قوم کو تقسیم کرنے والے عناصرخود تقسیم ہوچکے ہیں شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنا سیاست ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے اور یوم آزادی پرقوم کو تقسیم کرنے والے عناصرخود تقسیم ہوچکے ہیں۔
لندن میں مسلم لیگ (ن)کے رہ نماؤں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہا ہے ان حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، دھرنوں نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا لیکن اس کے باوجود حکومت نے تحمل، برداشت اوررواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ دھرنا سیاست ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے اور یوم آزادی پرقوم کو تقسیم کرنے والے عناصرخود تقسیم ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں وہ برطانوی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔