صوبے انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں وزیراعظم کا وزرائے اعلیٰ کو خط

ملک میں پولیو وائرس کےمزید 5 نئے کیس سامنے آنے کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 227 تک جا پہنچی ہے

پولیو ملک کا ایک ہنگامی مسئلہ بن گیا ہے اورصوبے پولیو کے خاتمے کی مہم میں تعاون کریں، وزیراعظم نوازشریف، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور تعاون کے لیے چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا گیا ہے جس میں ان سے پولیو کے خاتمے کی مہم میں تعاون کرنے کا کہا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیو ملک کا ایک ہنگامی مسئلہ بن گیا ہے، صوبے پولیو کے خاتمے کی مہم میں تعاون کریں اور انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔


دوسری جانب ملک میں پولیو وائرس کےمزید 5 نئے کیس سامنے آگئے ہیں جن میں خیبرپختونخوا سے ایک اور فاٹا سے 4 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 227 تک جا پہنچی ہے۔

 
Load Next Story