سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم
گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ہی 3 اور پاکستانیوں کے سر قلم کئے جاچکے ہیں
سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سر قلم کئے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد گل رحما نامی پاکستانی کو منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر ان کا سر مشرقی صوبے قطیف میں قلم کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ہی 3 اور پاکستانیوں کے سر بھی قلم کئے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال مختلف جرائم میں سر قلم کئے جانے والے مجرمان کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔